Fugiat dapibus, tellus ac cursus commodo, mauris sit condim eser ntumsi nibh, uum a justo vitaes amet risus amets un. Posi sectetut amet fermntum orem ipsum quia dolor sit amet, consectetur, adipisci velit, sed quia nons.
Fugiat dapibus, tellus ac cursus commodo, mauris sit condim eser ntumsi nibh, uum a justo vitaes amet risus amets un. Posi sectetut amet fermntum orem ipsum quia dolor sit amet, consectetur, adipisci velit, sed quia nons.
Fugiat dapibus, tellus ac cursus commodo, mauris sit condim eser ntumsi nibh, uum a justo vitaes amet risus amets un. Posi sectetut amet fermntum orem ipsum quia dolor sit amet, consectetur, adipisci velit, sed quia nons.

Asad

About Asad

This author has not yet filled in any details.
So far Asad has created 189 blog entries.
30 04, 2017

پی ایس پی آج کورنگی کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ رضا ہارون

April 30th, 2017|Urdu|

پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کراچی سمیت سندھ بھر میں عوامی مسائل کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کی نااہلی اور غیرسنجیدہ رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان ہاؤس میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے طلباء کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اور اس کی مرکزی قیادت کا فلسفہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا اور حکومت کو مجبور کرنا کہ وہ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے 18 روز دن رات کڑی تپتی دھوپ میں کراچی پریس کلب کے سامنے تاریخی دھرنا دے کر ثابت کر دیا کہ ہم عوامی اشوز کیلئے آواز اٹھانے اور ان کے حل میں سنجیدہ ہیں۔ آج پی ایس پی کے کامیاب دھرنے کی [...]

30 04, 2017

پاکستان کے محنت کش طبقے نے نہ صرف اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار اداکیا، مصطفی کمال

April 30th, 2017|Urdu|

پاک سرزمین پارٹی مزدور بھائیوں سمیت اس ملک لے 18 کروڑ سے زائد عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے چیئر پاک سرزمین سید مصطفی کمال نے یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے محنت کش طبقے نے نہ صرف اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دنیا بھر سے آج بھی پاکستانی اس ملک میں سرمایہ بھیج کر اس ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہمارے ملک میں محنت کش طبقہ غربت کی چکی میں پس رہا ہے اور پینے کے صاف پانی، بجلی، گیس اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے اسے محروم رکھا جارہا ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی مزدور بھائیوں سمیت اس ملک لے 18 کروڑ سے زائد عوام [...]

30 04, 2017

شہر کے مینڈیٹ کی دعوے دار حکمران جماعت نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کے مینڈیٹ کا سودا کیامصطفی کمال

April 30th, 2017|Urdu|

پی ایس پی کراچی کیلئے آواز لگانے والوں کی حمایت کرتے ہیں،مصطفی کمال مصطفی کمال نے بلا رنگ و نسل اور فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر خدمات انجام دیں، مفتی نعیم ہم اس ملین مارچ میں سید مصطفی کمال اور ان کی جماعت کی حمایت کرتے ہیں اور کراچی کے تمام علماء سید مصطفی کمال کے ساتھ ہیں، مفتی نعیم جامع بنوریہ کے متہم مفتی نعیم سے صدر انیس قائم خانی اور وائس چیئرمین وسیم آفتاب کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کراچی ()چیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہم نے جو 16 مطالبات کو تمام علماء کرام، وکلاء، تاجروں اور سول سوسائٹی کے پاس لیکر جائیں گے اور انہیں شرکت کی دعوت دیں گے، میں سب کو دعوت دیتا ہوں شہر کے مسائل کا حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں، پاک سرزمین پارٹی کے تاریخی اور [...]

29 04, 2017

میر پور خاص میں کار اور موٹرسائیکل کے تصاد م کے نتیجے میں میٹرک کے طالب علم نعمان میمن کی شہادت اور نور عباس کے زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار ۔ انیس ایڈوکیٹ

April 29th, 2017|Urdu|

وزیر اعلی سندھ ، امتحانی مراکز کو شہر سے باہر 10کلو میٹر دور قائم کرنے کا نوٹس لیں، سینئر وائس چیئر مین پاک سر زمین پارٹی () پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ نے میر پور خاص میں کار اور موٹرسائیکل کے تصاد م کے نتیجے میں میٹرک کے ایک طالب علم نعمان میمن کی شہادت اور ایک طالب علم نور عباس کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امتحانی مراکز کو شہر سے باہر 10کلو میٹر دور قائم کرنے اور والدین کے مسلسل جاری احتجاج کے باوجود بھی متعلقہ افسران کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لینے کا نوٹس لیں اور زخمی طالب علم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں . انہوں نے جاں بحق ہونے والے طالب علم نعمان میمن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی [...]

29 04, 2017

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں 20 دن سے پانی کی قلت پرڈاکٹر صغیر احمد کا اظہار تشویش

April 29th, 2017|Urdu|

جوشہرملک کوسب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے وہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے کراچی() پاک سرز مین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں 20 دن سے پانی کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوشہرملک کوسب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے وہ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی نایاب ہوگیا اور کئی علاقوں میں تو مہینوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے اورشہری مجبوراً مہنگے داموں واٹرٹینکر ڈلانے پر مجبور ہیں جس کے بعد شہر بھر میں ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اور شدید گم و غصے پایا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ہم نے سولہ نکاتی مطالبہ کیا ہے جس کے لئے ہم نے تاریخی 18دنوں کا دھرناہ دیاہے [...]

29 04, 2017

چودہ مئی کو ہونے والی ملین مارچ عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انیس قائم خانی ،صدر پی ایس پیچ

April 29th, 2017|Urdu|

پاک سرزمین پارٹی استحکام پاکستان اور خوشحال عوام کے لےُ وجود میں آئی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ 14 مئی کو ہونے والی ملین مارچ عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے عوامی آج تک جنہیں حقوقِ دلوانے والا سمجھ رہے تھے انہوں نے دھوکہ دیا، پاک سرزمین پارٹی استحکام پاکستان اور خوشحال عوام کے لےُ وجود میں آئی ہے اور ہم کراچی شہر کے عوام کو کسی صورت تنہا بے بس و لاچار نہیں چھوڑیں گے.انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کے عوام کے بنیاد حقوقِ حاصل اور مسائل کو انکے گھر کے سروازے پر حل کروانے کی جدوجہد کررہے ہیں کراچی کے تمام افراد پاک سرزمین پارٹی کی آواز ہر لبیک کہتے ہوئے ہمارے کاروان میں شامل ہوکر حقوق کے حصول اور ان کے [...]

27 04, 2017

لیاقت آباد کی عوام نے ثابت کر دیا سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی حق اور سچ پر ہیں، مصطفی کمال

April 27th, 2017|Urdu|

کراچی ()چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہاکہ لیاقت آباد سے شروع ہونے والی تحریک پورے ملک میں جاتی ہے سلام لیاقت آباد کے لوگوں کو جنہوں نے اج اس پنڈال کو بھر کے کر یہ ثابت کر دیا ہے سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی حق اور سچ پر ہے جس تحریک میں لیاقت کے لوگ کھڑے ہوجائے اس تحریک کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے میرے انے والے بچوں کا مسقتبل بہت روشن ہے ہماری بتائی ہوئی جگہ پر ڈھائی کرروڑ عوام سے صرف دس لاکھ لوگ سڑکوں پر نکلے آئے تو اپنے وسائل 30منٹ حاصل کرکے گھروں کو لوٹیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے 14مئی حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں لیاقت آبادمنعقدہ عوامی جلسہ میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کر تے ہوئے کیااانہوں نے کہاکہ مصطفی کمال تب تک انتظار کرسکتا ہے جب تک شہر کے تمام لوگ [...]

26 04, 2017

کراچی کو ملنے والا موجودہ پانی سندھ کے تمام پانی کا 1.5فیصد ہے جبکہ کراچی کی آبادی سندھ کی نصف آبادی سے بھی زیادہ ہے رضاہارون

April 26th, 2017|Urdu|

کراچی () پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے چیف منسٹر کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کے لئے 1200کیوسک 650mgd) (پانی وفاق سے مانگنے کے بجائے سندھ کے کوٹہ سے دیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کووفاق سے روزانہ (36370 mgd)ملتا ہے اور سندھ سے کراچی کو ملنے والا پانی صرف 550mgdہے، جبکہ کراچی کی آبادی سندھ کی نصف آبادی سے زیادہ ہے ، کراچی میں پاکستان کی تمام رنگ و نسل اور زبان بولنے والے پاکستانی بھائی رہتے ہیں لہذا حکومت سندھ پانی کے جائز مطالبے کو ایشو نہ بنائے ۔ چیف منسٹر کا حالیہ بیان جاگیردار انہ، وڈیرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے . انہوں نے کہا کہ سندھ کے رہنے والے سندھی بھائیوں کو کراچی کو پانی دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن موجودہ حکمران اپنی نااہلیوں کو چھپانے کیلئے کراچی کے رہنے والوں [...]

25 04, 2017

کشمیرکے مسئلے کو عالمی سطح پراجا گرکرنا وقت کی اہم ضرروت ہے، مصطفی کمال

April 25th, 2017|Urdu|

کشمیرکے مسئلے کو عالمی سطح پراجا گرکرنا وقت کی اہم ضرروت ہے، مصطفی کمال بھارت پاکستان کے پانی پر قبضہ کرکے سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، مصطفی کمال تحریک آزادی کشمیر کی آواز بلند کرنے پر تمام کشمیری پاک سرزمین پارٹی اور مصطفی کمال کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سردار عتیق احمد سابق آزاد کشمیر وزیر اعظم کراچی ( )پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سیدمصطفی کمال نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور آزاد کشمیر میں آبادیوں پرحملے انتہائی تشویشناک ہیں اور پی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کشمیرکا مسئلہ کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے پاک سرزمین پارٹی دنیا بھر میں ہر فورم پر کشمیریوں پر ہونے مظالم کو اجا گر کرے گی۔ان خیالات اظہار انہو ں نے سابق آزاد کشمیرکے وزیر اعظم اور آل پاکستان مسلم کانفرنس کے سربراہ عتیق احمد کی پاک سرزمین [...]

24 04, 2017

حکمران اس وقت اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ قوم سوتی رہے گی اور ناانصافیوں پر آواز نہیں  بلند کرے گی۔ سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی

April 24th, 2017|Urdu|

16 عوام کو اب اپنے حقوق اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے آواز حق بلند کرنا ہو گی، 16 نکات پر کسی قسم. کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ( )سیکٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے عوام کے بنیاد ی حقوق کے خاطراحتجاج کیا اور 14مئی کو حکمرانوں کے محلوں کی طرف مارچ کرکے عوام کے بنیادی حقو ق حاصل کریں گے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران اس وقت اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ قوم سوتی رہے گی اور ناانصافیوں پر آواز نہیں بلند کرے گی کیونکہ اب یہ قوم بیدار ہو چکی ہے ، عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کی صورت میں ایک پلیٹ فارم بھی موجود ہے جو عوام کی نمائندہ جماعت ہے. انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑکی آبادی والے شہر میں [...]