لوگوں کا سب سے اہم مسئلہ پانامہ نہیں بلکہ بنیادی مسائل کا حل ہے. صدر پاک سرزمین پارٹی

پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ ملک کی عوام اپنی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں قوم کے بچے پانی و خوراک کی عدم دستیابی سے موت کا شکار ہیں اس موقع پہ پاک سر زمین پارٹی یہ سمجتی کہ ملک کے لوگوں کا سب سے اہم مسئلہ پانامہ نہیں بلکہ بنیادی مسائل کا حل ہے جس پر آج تک کسی حکمران نے توجہ نہیں دی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا محور عوامی مسائل اور انکا حل کبھی نہیں رہا . 70 سالوں میں آج تک پاکستان کے لوگ اپنے بنیادی آئینی و قانونی حقوق سے محروم ہیں انکو پانی، تعلیم، صحت، روزگار میسر نہیں اور آج بھی موجودہ حکمراں عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں .ملک کے ادارے جنکا بنیادی کام کرپشن کی روک تھام تھا آج عدالت عظمیٰ نے انکی ناقص کارکردگی پر اپنی مہر ثابت کردی ہے مگر آج بھی نیب سمیت تمام وفاقی اور صوبائی ادارے کرپشن کی روک تھام کے بجاےُ اسکو تحفظ فراہم کررہے ہیں. انہوں نے کہا ہم پچھلے 15 دن سے کراچی پریس کلب پر عوامی مسائل کے حل کے لےُ دھرنا دئیے ہوےُ ہیں اور ہماری پر امن جدوجہد عوام کو ملک کے کرپٹ حکمرانو کے خلاف بیدار کر رہی ہے اور انکو پر امن جدوجہد کے لئے تیار کر رہی ہے جس کے نتیجے میں عنقریب عوام انکا احتساب کریں گے .انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی حکمرانوں کو بیٹھنے دیں گے.